جگتیال 13 مئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر جگتیال میں پولیس سب انسپکٹر نے ایک بس میں سفر کرنے والی مسلمان خواتین کے ساتھ بدتمیری کی اور ایک مسلم لڑکی کو تھپڑدے مارا۔
بس میں سیٹ کے مسئلے پرہونےو الے ایک معمولی جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر انیل نے کریم نگر سے جگتیال پہنچنے والی آر ٹی سی بس کو روک دیا اور بس میں سوار ہو کر دو برقعہ پوش خواتین کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ شیخ فرح نامی نوجوان لڑکی کو تھپڑ رسید کر دیا۔ سب انسپکٹر نے یہ بہیمانہ عمل اپنی بیوری سندھیا کی شکایت پر کیا ۔ اس واقعے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جگتیال شہر کے علاوہ کورٹلہ اور مٹ پلی علاقوں کے مسلمانوں نے سڑکوںپر نکل کر شدید احتجاج کیا جس کے بعد سب انسپکٹر انیل کو معطل کیا گیا۔
اس واقعے کے خلاف احتجاج اور دھرنا دینے والے مسلمان نوجوانوںکے خلاف پولیس نے مقدمات درج کیے ہیں ۔ متاثر ہ لڑکی شیخ فرح اور اسکی ماں رضیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انکے علاوہ ایک اور خاتون ناظمہ بیگم کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی جنہیں ایک دھرنے کی کلیدی ملزمہ ظاہر کیا گیا ہے۔
تلنگانہ : ہندو پولیس سب انسپکٹر کی بس میں مسلمان مسافروں سے بد تمیزی،لڑکی کو تھپڑ دے مارا
مناظر: 569 | 13 May 2023
