ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج کا ظلم و تشدد ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے شمارخاندان انصاف کے منتظر

       
مناظر: 703 | 15 May 2023  

اسلام آباد15مئی(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں آج خاندانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے شمارخاندانوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں بدستور انتقام اور تشدد کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج خاندانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیرکو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والاعلاقہ ہونے کے ناطے قتل وغارت، جبری گمشدگیوں، تشدد، عصمت دری اور دیگر مظالم کا سامنا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 8000سے زائد افراد کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیاہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ ہزاروں خاندان اپنے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ نیز لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو معاشی طور پر شدید نقصان کا سامنا ہے کیونکہ زیادہ تر واقعات میں خاندان کے کمانے والے کوہی نشانہ بنایاگیا ہے۔ آزادی کا مطالبہ کرنے پر ہر عمر اور جنس کے کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے، تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے ،کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دودرجن سے زائد خواتین رہنما سمیت جن میں آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی اور انشا طارق شامل ہیں،ہزاروں کشمیری بھارت اورمقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندہیں۔ انہیں کشمیری عوام کے جائز مطالبات اور امنگوں کی نمائندگی کرنے پر آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
دریں اثناء عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی اور ڈاکٹر مصعب سمیت حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں، کارکنوں اورنوجوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0