بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

حکومت کی غنڈہ گردی ،مقبوضہ جموں کشمیر کی درگاہوں اور مساجد کا کنٹرول حاصل کر لیا

       
مناظر: 637 | 19 Dec 2022  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمودی حکومت نے تمام مذہبی مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ وقف بورڈ کے ذریعے خانقاہوں اور مساجد کی تمام مقامی کمیٹیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا اور متنبہ کیا کہ کمیٹیوں کے ذریعے لئے گئے فیصلے قانون کے تحت قابل سزا جرم تصورکئے جائیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نام نہاد وقف بورڈ نے حکم نامے میںکہاکہ وقف ایکٹ 1995کے تحت جموں و کشمیر میں نئے وقف بورڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی تمام درگاہوں،زیارتوں بشمول دیگر اثاثہ جات اورجائیدادوںکے جو پورے جموں و کشمیر میں مخصوص مسلم وقف کے تحت آتے ہیں، کا مجموعی کنٹرول/انتظام سنبھال لیاگیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیاہے کہ کسی مقامی اوقاف کمیٹی/انتظامیہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور ایسی کسی کمیٹی کی رجسٹریشن جے کے وقف بورڈ سے توثیق شدہ نہیں ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام مقامی وقف/اوقاف کمیٹیوں کو کالعدم تصور کیا جائے گا اوراس طرح کی مقامی وقف کمیٹیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی مداخلت کو غیر قانونی سمجھا جائے گا اوراس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0