لہہ(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے لداخ خطے میں لہہ کا ہوائی اڈہ عام پروازوں کے لئے بند کردیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایاکہ ایک فوجی طیارہ خرابی کی وجہ سے لہہ ہوائی اڈے کے رن وے پر پھنس گیاہے جس سے خطے کی تمام پروازیں متاثر ہوئیں۔انہوں نے بتایاکہ C-17کا بڑا ٹرانسپورٹ طیارہ تیکنکی مسائل کی وجہ سے رن وے پر پھنس گیاہے۔حکام نے بتایاکہ ایئر انڈیا، وسارا، اسپائس جیٹ اور انڈیگو سمیت بھارتی فضائی کمپنیوں کی تمام پروازیں ہوائی اڈے کی بندش کی وجہ سے یا تو واپس چلی گئیں یا چندی گڑھ اور سرینگر کی طرف موڑ دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ طیارے کی خرابی کو ٹھیک کیاجارہا ہے اور توقع ہے کہ کل صبح تک رن وے پرواز وںکے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ لہہ کا کوشک بکولا ریمپوچی ہوائی اڈہ سطح سمندر سے 3,256میٹر( 10,682فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اوریہ چین کے ساتھ لگنے والی سرحدپر تعینات بھارتی فوجیوں کو رسد پہنچانے کا اہم مرکز ہے۔
بھارتی فوج نے لہہ کا ہوائی اڈہ عام پروازوں کے لئے بند کردیا
مناظر: 665 | 17 May 2023
