اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین نے بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بلائے گئے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، بھارت کی جانب سےمتنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں جی 20 کی اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی جائے گی۔
رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھارت کی جانب سے مسلم اکثریتی ریاست متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر کو یک طرفہ اقدامات کرتے ہوئے دو وفاقی علاقوں جموں، کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا، لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔