اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

       
مناظر: 316 | 20 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں نے مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور دیگر تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے سے گروپ 20کے اجلاس کی نام نہاد سیکورٹی کے نام پر گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں اورپولیس اسٹیشنوں میں نظربند کر دیاہے۔مودی حکومت ان کشمیریوںکو اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی مخالفت کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔بیانات میں سرینگر میںG-20اجلاس منعقد کرنے کے بھارت کے اقدام اور خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اس کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کرنے پراقلیتی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر فرنینڈ ڈی ویرنس کا شکریہ ادا کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی نمائندے کایہ بیان عالمی برداری خاص طور پر G-20 ممالک کیلئے چشم کشاہے جنہیں بھارت نے ایک ایسے متنازعہ علاقے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جو بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اوربھارت نے اس پر کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔بیانات میں مزیدکہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ماہر نے بجا طور پر کہا ہے کہ بجا طور پر کہاہے کہ بھارت ایک ایسے وقت میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو معمول کے مطابق قرار دے رہا ہے جب مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں، غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں، سیاسی ظلم و ستم، پابندیاں اور آزاد میڈیا اور انسانی حقوق کے علمبرداروںکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین پروفیسر زبیری ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اورجموں وکشمیر پیرپنجال فریڈم موومنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 22مئی بروز پیر کو مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جموںو کشمیر کے متنازعہ علاقے میں اجلاس کا انعقاد کرکے مقبوضہ علاقے میں اپنے بدترین جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0