اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں جی 20اجلاس سے قبل بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت

       
مناظر: 828 | 22 May 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جی 20اجلاس کی آڑ میں بے گناہ کشمیریوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور 5اگست 2019کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد کشمیریوں کو درپیش مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا،بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کرنا اورکشمیریوں کو سچ بولنے سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے۔محمد یوسف نقاش نے جی 20 کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں اور بھارت سے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتے ہیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0