منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ، پنجاب حکومت نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

       
مناظر: 340 | 26 May 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس سمیت دیگر پُرتشدد واقعات سے متعلق اسپیشل پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز” کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی پراسکیوشن ٹیم میں 3 اراکین شامل ہیں، قانونی ماہر فرہاد علی شاہ پراسیکیوشن ٹیم میں شامل ہیں جبکہ خواجہ وسیم اور عمران ہمایوں بھی پراسیکیوشن ٹیم کا حصہ ہیں پراسیکیوشن ٹیم 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کرے گی۔