اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت سفاکانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوہرگزدبانہیں دے سکتی

       
مناظر: 470 | 26 May 2023  

 

اسلام آباد 26 مئی (نیوز ڈیسک )نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیری تمام تر مشکلات کے باوجود بھارت کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے اور اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک گردانتا ہے ، حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کیلئے ہر وحشیانہ حربہ استعمال کر رہا ہے ، اس نے کشمیریوںکا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے اور وہ یہ حق مانگنے کی پاداش میں انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ، بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے ، نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے عقوبت خانوں میں پہنچایا جا رہا ہے ۔
مکار بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر پردہ ڈالنے کیلئے علاقے میں عالمی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔سرینگر میں حال ہی میں منعقد کیا جانے والا گروپ 20کا اجلاس بھی بھارت کا ایک مکارانہ حربہ تھا ۔ مودی حکومت اس اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر دینا چاہتی تھی کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں ۔ وہ مذکورہ اجلاس کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں جاری اپنے غیر قانونی اقدامات کو بھی جائز ٹھہرانا چاہتی تھی۔ مودی حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ وحشیانہ فوجی کارروائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوہرگز دبانہیں سکتی ، وہ نام نہاد کانفرسوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال دنیا سے ہرگز چھپا نہیں سکتی ۔کشمیریوں کا جذبہ آزاد ی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0