اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: ہائیکورٹ نے نوجوان کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

       
مناظر: 851 | 27 May 2023  

 

سرینگر27 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںہائیکورٹ نے ایک نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
عدالت نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن کے رہائشی نوجوان فرہاد احمد لون کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو اسے فوری طو ر پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔ عدالت نے نوجوان کی نظر بندی کے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ کی طرف سے دیا جانے والا نوجوان کی نظر بندی کا حکم بلا جواز اور غیر ضروری ہے ۔ عدالت نے مزید کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ جب نظر بندی کا حکم دیا گیا تودرخواست گزار پہلے ہی زیر حراست تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0