\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

سرینگر میں بی جے پی رہنما کا دو شہریوں پر حملہ

       
مناظر: 848 | 31 May 2023  

سرینگر31مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ایک رہنما اور ضلع ترقیاتی کونسل(ڈی ڈی سی) کے رکن نے سرینگر شہر میں دو شہریوں پر حملہ کیا اور انہیں ہراساں کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رہنما اعجاز حسین اور اس کے ذاتی محافظوں نے سرینگر کے علاقے پانتہ چوک میں سیمپورہ چوک کے قریب بغیر کسی وجہ کے دو افراد پر حملہ کیا اور انہیں ہراساں کیا۔ پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعداعجاز کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ویڈیو میں اعجاز اور اس کے ذاتی محافظوںکو شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔پولیس نے بتایاکہ ناظم حسین بٹ اور امداد علی میر نامی دو افراد کی شکایت پربی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔