اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افریقی ملک گیمبیا میں پارلیمانی انکوائری کمیٹی نے کھانسی کے شربت سے 69 بچوں کی ہلاکت کے جرم میں بھارتی دوا ساز کمپنی پر مقدمہ چلانے کی سفارش کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیمبیا میں بھارتی سیرپ سے 69 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے دہلی کی فارما کمپنی میڈن فارماسیوٹیکل کے خلاف خراب دوا بیچنے پر قانونی کارروائی کے لیے زور دیا ہے۔کمیٹی نے کئی ہفتوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ میں بھارتی کمپنی کی تمام ادویات پر پابندی لگانے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس سیرپ سمیت بھارت میں بننے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ ادارے نے کہا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی جان کےلیے زہر ہیں۔گیمبیا میں بھارتی دوا پینے سے بچوں کے گردے میں شدید زخم ہوگئے جس کے نتیجے میں 69 بچے ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب میڈن فارما نے الزامات کی تردید کردی ہے۔ جبکہ بھارت میں سرکاری لیبارٹریز سے اس کمپنی کی دواؤں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں ان ادویات کے ٹھیک ہونے کی رپورٹ آئی ہے۔ بھارتی حکام نے بھی عالمی ادارہ صحت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے
بھارتی دواساز کمپنی پر گیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت، مقدمہ چلانے کی سفارش
مناظر: 785 | 21 Dec 2022