سرینگر(نیوز ڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 2019 سے اسمبلی انتخابات منعقد نہ کروا کر مقبوضہ علاقے میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔
وقار رسول وانی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہر سطح پربالخصوص جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے اڑیسہ میں ٹرین حادثے پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں 275افراد ہلاک اور12سوکے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔وقار رسول وانی نے مزید کہاکہ بی جے پی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور وہ اپنی ناکامیوں پر نہرو کو مورد الزام ٹھہرارہی ہے۔
بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ، وقار رسول وانی
مناظر: 527 | 6 Jun 2023