اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قتل کا شبہ !عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کے پٹیشنر سینئر وکیل فائرنگ سے جاں بحق

       
مناظر: 860 | 6 Jun 2023  

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں پٹیشنر اور سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق گھر سے گا ڑی میں عدالت جا رہے تھے کہ پہلے سے گھا ت لگائے افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس سرجن کے مطابق عبدالرزاق کو 2 طر ف سے نائن ایم ایم پستول سے نشانہ بنایاگیا اور انہیں 15 گولیاں لگیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ واقعہ کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ سینئر وکیل امان اللہ کنر انی کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی شروع کرنے کی استدعاکی تھی اور اس آئینی درخواست کی سماعت کل ہونا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر لگادیا۔ عطا تارڑ نے کہاکہ عبدالرزاق شر کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، وہ غداری کے مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار تھے۔ عبدالرزاق کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت بن گئی ہے، اب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0