کرگل07 جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ کے علاقے کرگل میں سڑک حادثے میں ایک خاتون جانبحق جب کہ ایک بچہ لاپتہ ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کرگل کے علاقے کاکسار کے قریب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاندان کے سات افراد سوار تھے۔ یہ خاندان عازمین حج کو الوداع کرنے کے بعد چنی گنڈ کے علاقے سے واپس گھر لوٹ رہا تھا کہ انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
جائے وقوعہ سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔