اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی کی جامع مسجد سرینگر میں نماز کی ادائیگی ، مسجد کے فن تعمیرکی تعریف کی

       
مناظر: 461 | 7 Jun 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے آغا ڈاکٹر سید مہدی علی زادہ موسوی نے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں، آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد کے عہدیداروں اور عملے نے ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید مہدی نے عظیم الشان مسجد کے منفرد فن تعمیر اور اس عظیم عبادت گاہ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انجمن کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گزشتہ تقریبا چار سال سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے گھر میں نظربندی کی وجہ سے میرواعظ سے ملاقات اور تبادلہ خیال نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ڈاکٹر سید مہدی کو میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے انجمن اوقاف کی تاریخ اور دیگر علمی تحائف کے ساتھ ساتھ کشمیری شال بھی پیش کی گئی۔قبل ازیں انہوں نے تاریخی تعلیمی ادارے انجمن نصرت الاسلام اور اس کے تحت چلنے والے اداروں بشمول اسلامیہ اورینٹل کالج، انجمن کی لائبریری، اسلامیہ ہائی سکول کی تاریخی عمارت اور آڈیٹوریم کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک کی تاریخ سے واقفیت حاصل کی۔انجمن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید مہدی نے اسلامیہ اورینٹل کالج میں فارسی زبان کی تعلیم کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تاکہ اس اہم زبان کی تفہیم کو دور دور تک فروغ دیا جاسکے۔پیرواں ولایت کے سربراہ آغا سید سبط شبیر قمی بھی ڈاکٹر سید مہدی کے دورہ کے موقع پر موجود تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0