جموں (نیوز ڈیسک )ضلع راجوری میں دو بھارتی فوجی رائفل حادثاتی طور پر چل جانے کیوجہ سے زخمی ہو گئے۔
راجور ی کے علاقے منجکوٹ میں قائم بھارتی فوج کے کیمپ میں فوجیوں کی معمول کی مشن کے دوران ایک فوجی کی رائفل حادثاتی طورپر چل گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروںکو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ بھارتی فوجی کی ناقص تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی فوجی کی چھاؤنیوں اور کیمپوں میں روزانہ کی فائرنگ مشن اور ہتھیاروں کی صفائی ستھرائی کے دوران اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں اب تک بیسیوں بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
جموں:بھارتی فوج کی قابلیت، حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی
مناظر: 370 | 8 Jun 2023
