پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر : ”وشوبھارتی“ سکول انتظامیہ نے طالبات کو حجاب پہننے سے روک دیا

       
مناظر: 723 | 8 Jun 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے وشو بھارتی (وی بی) سکول کی انتظامیہ نے طالبات کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے۔ انتظامیہ نے طالبات سے کہا ہے کہ اگر انہوںنے حجاب پہننا ہے تو کسی مدرسے میں داخلہ لیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے رینہ واری میں قائم ”وشو بھارتی“ سکول کی طالبات نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں آج (جمعرات ) صبح سکول میں داخل ہونے سے یہ کہہ کر منع کیا گیا کہ تمہارے حجاب سے سکول کا ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ طالبات نے کہا کہ سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ اگر ہم حجاب پہننا چاہتی ہیں تو مدرسے میں چلی جائیں۔
سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے حجاب پر پابندی کے احکامات اعلیٰ افسران سے موصول ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0