پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : جنوری سے اپریل تک سڑک حادثوں میں 2سو لوگ مارے گئے

       
مناظر: 621 | 8 Jun 2023  

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رواں برس جنوری سے اپریل کے درمیان 18سو سڑک حادثات پیش آئے ہیں جن میں تقریباً 200 افراد کی جانیں چلی گئیں۔ مقبوضہ وادی کشمیر کی نسبت جموں خطے میں زیادہ 850 سے زائد حادثات ہوئے جن میں 150 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں ضلع میں 376 حادثات میں 65 اموات اور 400 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ضلع ادھم پور میں147 جبکہ کٹھوعہ اضلاع میں 143 حادثات ہوئے۔ٹریفک پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ جموں خطے کے کچھ حصوں سے ہر روز 10 سے 12 سڑک حادثات رپورٹ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0