پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نعیم خان کے والد غلام محمد خان کو وفات کی برسی پر خراج عقیدت

       
مناظر: 920 | 8 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے آزادی پسند رہنما غلام محمد خان عرف پاپا جی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نعیم احمد خان کے والد غلام محمد خان عرف پاپا جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی میں خدمات ہمیشہ یا رکھی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ غلام محمد خان شہید مقبول بٹ کے قریبی ساتھی تھے ،مرحوم نے نظر بندیوں اور تشدد کو برداشت کیا اور حق خودارادیت کے مطالبے پر ثابت قدم رہے۔
الطاف حسین وانی نے کہا کہ غلام محمد خان کا انتقال 2016میں آج کے دن ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹھان پورہ کھور(پٹن) میں 83 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0