اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے: مشعال ملک

       
مناظر: 596 | 21 Dec 2022  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے تشویش کااظہارکیاہے کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔
مشعال ملک نے ایک بیان میںکہا کہ سفاک بھارتی فورسز کو مکمل استثنی حاصل ہے اورانہیںبے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کرنے پر ترقی اور انعامات سے نوازا جارہاہے۔نظربند حریت رہنمامحمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب دنیا بھر میں نسل کشی کی روک تھام اوراس کے متاثرین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے اور ہندوتوارہنما کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک ملک بن چکا ہے کیونکہ جب سے وہ برسرقتدارآئے ہیں،مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں قائم جینوسائیڈ واچ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کے خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے سے اذیتیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو گوانتا نامو بے جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ دنیا کو بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی ممکنہ نسل کشی کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروں کومقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت میں بے بس مسلمانوں کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ بھارت کو واضح اور دوٹوک الفاظ میںکہا جائے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0