ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے ، وقار رسول وانی

       
مناظر: 631 | 9 Jun 2023  

 

جموں 09جون (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموںوکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے مودی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے وقتا فوقتا کئے جانے والے بلند بانگ دعوئوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے۔
وقار رسول وانی نے رام بن کے علاقے بانہال میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 9سال کے دوران بی جے پی کی حکومت کی غلط طرزحکمرانی کے دوران مقبوضہ کشمیرکو ہر لحاظ سے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میںبے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کو قابض انتظامیہ سے بالکل بھی کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرے گی ۔وقار رسول وانی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ میں کوئی جوابدہی اور شفافیت نہیں ہے اور بظاہر ایک منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ انہیں بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو ان کی شکایات کو دور کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات کے انعقاد ،مقبوضہ کشمیرکی ریاستی شناخت بحالی اورلوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0