پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں پوسٹر چسپاں، شہدائے چوٹہ بازار کو خر اج عقیدت

       
مناظر: 671 | 10 Jun 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاںکے گئے ہیں جن کے ذریعے چھوٹہ بازار قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
11 جون 1991 کو سری نگر کے علاقے چھوٹہ بازار میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
یہ پوسٹر آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ (جے کے پی آر ایم)، صدائے مظلوم جموں کشمیر اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ (جے کے ڈی ایم) نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں دیواروں، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں رقم تحریر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔
پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے کے لوگوں سے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بھی کہا گیا اور کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے بھارتی شہریوں کو علاقے میں آباد کرنے کے بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0