ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت : ہم خیال سیاسی جماعتوں کی منی پور میںتشدد پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی کی مذمت

       
مناظر: 937 | 10 Jun 2023  

امپھال10 جون (نیوز ڈیسک )بھارت میں دس کے لگ بھگ ہم خیال سیاسی جماعتوں نے ریاست منی پور میں جاری تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔
مذمت کرنے والی سیاسی جماعتوں میں انڈین نیشنل کانگریس(آئی این سی)، سی پی آئی (کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا)، سی پی آئی-ایم (کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ)، جے ڈی-یو (جنتا دل یونائیٹڈ) ،اے آئی ایف بی (آل انڈیا فارورڈ بلاک)، آر ایس پی (انقلابی سوشلسٹ پارٹی)، شیو سینا ادھو ٹھاکرے، ترنمول کانگریس، این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) اور اے اے پی (عام آدمی پارٹی)شامل ہیں۔ ان پارٹیوں کے رہنماؤں نے ریاست منی پور کے دارلحکومت امپھال میں کانگریس منی پور شاخ کے صدر کے میگھ چندر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ریاست میں جاری ہنگامہ آرائی پر وزیر اعظم مودی کی مسلسل خاموشی کی سخت مذمت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منی پور میں جاری ہنگامہ آرائی پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جائے گی جبکہ ریاست میں جاری ہنگامہ آرائی پر تفصیلی بحث کے لیے منی پور قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0