اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی سرکار کی سازش یا حادثہ ؟بانڈی پورہ کی وادی گریز میں مسجد، اسکول اور چار مکانات جل کر خاکستر

       
مناظر: 245 | 11 Jun 2023  

سرینگر11 جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز میں ہفتے کی رات کو آگ لگنے سے ایک مسجد، ایک اسکول اور کم از کم چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
وادی میں تعمیرات زیادہ تر لکڑی کے ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ مزید مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ بہت سے مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل ہو گئے۔گریز کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ مدثر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسجد اور ایک سرکاری مڈل سکول کے علاوہ چار سے پانچ مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک فائر اور ایمرجنسی کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0