پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور شخص کو کالے قانون کے تحت گرفتارکیاگیا

       
مناظر: 337 | 14 Jun 2023  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے آج جموں خطے کے ضلع ریاسی میں ایک اور شخص کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے گران موڑ کے رہائشی مقبول احمد کو کالے قانون کے تحت گرفتارکرکے اسے جموں کی امپھالہ جیل منتقل کر دیا۔قبل ازیں قابض انتظامیہ نے آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر تین دیگر افراد محمد اشرف میر، محمد یاسین بٹ اور محمد اشرف صوفی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں جموں خطے کی مختلف جیلوں میں نظر بند کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0