سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور سے ایک 15 سالہ لڑکا لاپتہ ہو گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے لڑکے کا نام ہاشم شبیر ہے اور وہ سوپور کے علاقے بٹہ پورہ کا رہائشی ہے۔لڑکا جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ ہے۔
لاپتہ لڑکے کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہوںنے ہاشم کو ہرجگہ تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔اہلخانہ نے لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج کرا دی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ماضی میں لاپتہ ہونے والے متعدد کشمیری نوجوان جعلی مقابلوں میںشہید کر دیے تھے۔