بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

دہشت گرد جماعت بجرنگ دَل کے بلوائیوں کا دھاوا، مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روک دیا

       
مناظر: 310 | 23 Dec 2022  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا کے شہر گروگرام میں کھلی جگہ پر نماز پڑھنے والے 100 کے لگ بھگ مسلمان شہریوں کو شدت پسند مذہبی ہندو جماعت بجرنگ دَل کے بلوائیوں نے دھاوا بول کر منتشر کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بجرنگ دَل کے کارکن نعرے لگاتے ہوئے آئے اور کھلی جگہ پر جمعے کی نماز پڑنے والے سو کے قریب نمازیوں کو منتشر کر دیا۔
پولیس کے مطابق بجرنگ دَل کے 15 کے قریب افراد ضلعی چیف امیت ہندو کی قیادت میں آئے اور انہوں نے سیکٹر 69 میں ہریانہ شاہاری وکاس پرادھکارن نامی جگہ پر دھاوا بولا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سنہ 2021 میں ضلعی انتظامیہ نے چھ عوامی مقامات پر مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلمان شہری واپس جا رہے تھے جس کے بعد پولیس نے بجرنگ دَل کے کارکنوں کو بھی وہاں سے جانے کا کہا۔
پولیس نے بعد ازاں صورتحال پر قابو پا لیا۔
دہشت گرد جماعت بجرنگ دَل کے رکن امیت ہندو نے بتایا کہ ’نمازی گرین بیلٹ والی جگہ پر تجاوز کرکے جمعہ پڑھ رہے تھے، اس جگہ پر عارضی طور پر نماز کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب یہاں دوسرے اضلاع اور ریاستوں سے لوگ آ کر نماز پڑھتے ہیں۔‘
گروگرام میں رہنے والے مسلمان شہریوں کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ ان علاقوں میں مساجد کی کمی کے باعث کھلے جگہوں پر نماز پڑھتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0