جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع سانبہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے علاقے گگوال میں ایک بس کے نہر میں گرنے سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس سموترا چھنی سے گگوال جا رہی تھی۔عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں 19افراد زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر بھارتی مزدور ہیں۔