بدھ‬‮   17   ستمبر‬‮   2025
 
 

وادی کشمیرمیں ہیٹ ویوکی وارننگ جاری

       
مناظر: 477 | 23 Jun 2023  

 

سرینگر 23جون (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے وادی کشمیرمیں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ وادی کشمیرمیں آج اور کل بعض مقامات پر ہیٹ ویو کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں دنوںمیں وادی کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ 25سے 29 جون تک وادی کشمیرمیں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔