پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں میں بجلی کی کٹوتی کے خلاف لوگوں کا پنکھے، خالی بالٹیاں لے کر احتجاج

       
مناظر: 302 | 26 Jun 2023  

جموں26جون(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ادھم پور اور سانبہ اضلاع میں لوگ کئی مقامات پر پنکھے اور خالی بالٹیاں لے کرسڑکوں پر نکل آئے اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں پر حکام کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔
مین بازار ادھم پور، وارڈ نمبر 7شکتی نگر، پتن بھر ادھم پور اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوںپر نکل آئی اور حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مشتعل افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے علاقوں کے لوگوں کو بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ کٹوتی کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ شدیدگرمیوں کے دنوں میںبجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ کٹوتی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی کی بندش کے خلاف لوگوں نے سانبہ کے مرکزی بازار میں بھی احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجی مظاہرین نے بجلی اور پانی کی فراہمی سے محروم لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے پنکھے اور خالی بالٹیاں اٹھارکھی تھیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے عوام کو شدیدپریشانی کا سامناہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0