اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

میرواعظ عمرفاروق کا سمپت پرکاش کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

       
مناظر: 836 | 2 Jul 2023  

سرینگر02جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے معروف ٹریڈ یونین رہنما آنجہانی پنڈت سمپت پرکاش کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
میرواعظ عمرفاروق نے اپنے تعزیتی بیان میں کشمیری عوام کے لئے آنجہانی پنڈت رہنماکی بے لوث خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آنجہانی سمپت پرکاش کشمیری مسلمانوں اور پنڈت برادری کے درمیان ایک مضبوط کڑی کا کام کرتے تھے اور مسائل خاص طور پر دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات اور پر امن ذرائع سے حل کرنے کے بڑے حامی تھے۔ بیان میں کہاگیاکہ آنجہانی جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہے۔میرواعظ نے کہاکہ سمپت پرکاش کشمیری پنڈت برادری کی ایک مستند اور باوقار آواز کا نام تھا جنہوں نے تجارتی، سیاسی ، سماجی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے محاذ پر قابل قدر کارنامے انجام دیے۔ حریت قیادت بالخصوص میرواعظ عمرفاروق نے آنجہانی کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے عزیز و اقارب اور پنڈت برادری سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔حریت وفد نے آنجہانی کی آخری رسومات میں شرکت کے ساتھ ساتھ سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0