نئی دلی04جولائی (نیوز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں فوری اسمبلی انتخابات کرانے کے حوالے سے دائر عرضداشت 06جولائی بروز جمعرات کو سماعت مقرر کیلئے مقرر کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اور ایڈووکیٹ ہرش دیو سنگھ کی طرف سے دائر کی گئی عرضداشت میں بھارتی سپریم کورٹ سے مقبوضہ علاقے میں جمہوری عمل کی بحالی کیلئے فوری مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا ایک بنچ عرضداشت پر سماعت کریگا ۔ہرش دیو سنگھ نے اس سلسلے پر بھارتی حکومت اور الیکشن کمیشن کی لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وجہ سے انہیں مجبورا بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور آخری اسمبلی انتخابات 2014میں ہوئے تھے۔ مقبوضہ علاقے میں 2018کے بعدسے کوئی منتخب حکومت قائم نہیں ہو ئی ہے جو کشمیریوں کے مسائل حل کرتی۔