جمعرات‬‮   11   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:اسپیشل پولیس افسر کی کٹھوعہ میں خودکشی

       
مناظر: 525 | 4 Jul 2023  

 

سرینگر 04جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک خصوصی پولیس افسر نے ضلع کٹھوعہ میں خودکشی کر لی ہے ۔
ایس پی او اونیش شرما نے ضلع کے علاقے ہیرا نگرمیں واقع پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔اونیش شرما کی طرف سے یہ انتہائی اقدام اٹھانے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں نوجوان ایس پی او کو اپنی بندوق کے ساتھ مردہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایس پی او کے سوگوار اہلخانہ کو اسکے ساتھیوں سے غصے میں بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔اونیش کے اہلخانہ نے اس کی ہلاکت کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔