بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار، وہاں کیا کام کر رہے تھے ؟

       
مناظر: 510 | 6 Jul 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے 5 کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کی جس میں مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچنے اور پھر وہاں ملازمت کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے، ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، انہوں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں جب کہ ان کا تعلق میرپورخاص سے ہے۔ ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ ملزمان یورپی ویزے پر جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے، ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان میں اہل خانہ کو پیسے بھیجتے رہے، ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائیرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے، ملزمان وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے جارڈن ائیرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0