ممبئی 08جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ایک نرسنگ طالبہ کی بھارتی ریاست مہارشٹر کے شہر ناگپور میں پانی پور ی کھانے کے بعد موت واقع ہوئی ہے۔
اٹھارہ سالہ شیتل کمار نناگپور کے ایک کالج سے بی ایس سی نرسنگ کر رہی تھی۔وہ بدھ کے روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پانی پوری کھانے کیلئے کالج سے باہر گئی تھی ۔پانی پوری کھانے کے بعد اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوا اور الٹی ہونے لگی۔ وہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شیتل کی موت زہر آلود پانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
نرسنگ کی کشمیری طالبہ کی ناگپور میں پانی پوری کھانے کے بعد موت
مناظر: 641 | 8 Jul 2023