سرینگر08جولائی(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ناسازگار موسمی صورتحال کیوجہ سے ہندوؤںکی امرناتھ یاترا عارضی طورپر معطل کی گئی ہے۔
یاترا جمعہ کی صبح پہلگام اور بالہ تل روٹوں سے وقتی طورپر معطل کی گئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے جمعہ کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر تین ہزار دو سو اور بالہ تل بیس کیمپ پر چار ہزار یاتریوں کو روکا گیا ۔ پلگام اور بالہ تل میں شدید بارشوں کے پیش نظر یاترا کو فل الحال روک دیا گیا ۔ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی تھی اور یہ اگست کے آخر تک جاری رہے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یکم جولائی سے اب تک آٹھ یاتری ہلاک ہو چکے ہیں۔ گوکہ ان لوگوںکی موت کی وجہ کے بارے میں حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ موت کی وجہ زیادہ اونچائی پر کم آکسیجن کے باعث حرکت قلب کا بند ہونا عام وجوہات میں سے ایک ہے ۔ اب تک پچیس یاتریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: خراب موسم کیوجہ سے امرناتھ یاترا عارضی طورپر معطل
مناظر: 683 | 8 Jul 2023