جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ بھارتی فوج کی 168بریگیڈ کے اہلکار نے سامبا میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔ اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال سامبا منتقل کی گئی ۔
یادرہے کہ جموں خطے کے ضلع سامبا میں ہی گزشتہ روز بھی بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خو دکشی کی تھی۔
آج کے تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ،پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 573 ہو گئی ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کر لی
مناظر: 545 | 8 Jul 2023