منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دریائے جہلم نے سیلابی خطرے کا نشان عبور کرلیا

       
مناظر: 943 | 9 Jul 2023  

 

سرینگر09جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح سیلابی خطرے کے نشان کو عبور کر گئی ہے جس سے سرینگر شہر کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں خاص طور پر دریا کے آس پاس رہنے والوں کے لئے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل بارش کے باعث پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔جولائی کے مہینے میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں متعدد مقامات پر ریکارڈ بارش ہوئی جن میں پہلگام اور بانہال شامل ہیں جبکہ گلمرگ، قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں 24گھنٹے کے دوران دوسری سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ایک ماہر فیضان عارف کینگ کے مطابق پہلگام میں 24گھنٹوں میں 73.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جوعلاقے میں 24گھنٹے کے دوران جولائی کے مہینے میں ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ بارش60.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جو 16جولائی 1983کو ہوئی تھی۔بانہال میں بھی 24گھنٹے کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ 103.0ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جہاں اس سے پہلے 25جولائی 1995کو سب سے زیادہ 83.0ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔تاہم قاضی گنڈ میں آج 24 گھنٹے کی دوسری سب سے زیادہ بارش 94.0ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کوکرناگ اور گلمرگ میں بھی بالترتیب 76.3 ملی میٹر اور 42.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کی شام کو شروع ہونے والی بارش سے دریائے جہلم اور دیگر معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0