\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

اتر پردیش:کنور یاترا کے موقع پر 114مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا

       
مناظر: 805 | 10 Jul 2023  

 

لکھنو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے ہندوؤں کی کنور یاترا کے موقع پر114مسلمانوں کو حراست میں لیکر جیل میں بند کردیا۔
پولیس نے یاترا کے دوران مسلمان گوشت فروشوںکو دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا۔بعد ازاں پولیس نے گوشت کی دکانیں سیاہ کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ انتظامیہ نے یاترا سے قبل قریباً114مسلمان گوشت فرشوںکو بات چیت کیلئے تھانوں میں بلایا جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ایک مسلم نوجوان نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ”ہمیں حراست میں لیاگیا اور ایک دن کے لیے جیل بھیج دیاگیا۔ نوجوان نے مزید کہا کہ ہم نے پولیس افسر سے پوچھا کہ ہمیں کس جرم میں جیل بھیجا جارہاہے اس پر اس نے بتایا کہ ہمارا ٹریک ریکارڈ خراب ہے۔