سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کی ہیں۔
بھارتی فوج، بارڈر سیکیورٹی فورس اورپیراملٹری اہلکاروں نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ادھر بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے علاقوں مینڈھر، نور کوٹ اور نکرکوٹ میں بھی تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں
مناظر: 838 | 11 Jul 2023