منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حج کمیٹی آف انڈیا ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہی ہے: کشمیری عازمین حج

       
مناظر: 753 | 12 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج نے کہا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
ریاستی حج کمیٹی کے ذریعے جانے والے کشمیری حاجیوں کو مقدس شہر مدینہ منورہ میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ حاجیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے انہیں مدینہ منورہ میں بدترین رہائش فراہم کی ہے۔ ان کا کہناہے کہ 600سے زائد عازمین کو ایک عمارت میں رکھا گیا ہے جن میں بیت الخلاء کی مناسب سہولت ہی نہیں ہے۔زیادہ تر عمارتوں میں حجاج بیت الخلا ء کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ بیت الخلا ء کے دروازے ٹھیک طرح سے بند نہیں ہوتے اورنلکے زیادہ تر خشک رہتے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے خواتین زائرین کوسخت پریشانی کا سامنا ہے۔ باورچی خانو ں میں بھی کوئی سہولیات نہیں ہیں اوربہت سے باورچی خانوں میں فریج ہی دستیاب نہیں ہے ۔ایک کمرے میں پانچ سے چھ افراد کو رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کے لیے کوئی پرائیویسی نہیں ہے۔ ناکافی ایئر کنڈیشنر مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ مشتعل حاجی اپنا غصہ نکالنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ایک حاجی نے صحافیوں کے ساتھ گندے باتھ روم کی ویڈیو شیئر کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0