منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل ”یوم شہدائے کشمیر“ پر مکمل ہڑتال کی جائے گی

       
مناظر: 485 | 12 Jul 2023  

 

سرینگر 12 جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل” یوم شہدائے کشمیر “کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ تمام آزادی پسند تنظیموں اور رہنماؤں نے اسکی حمایت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شہداءکے ایصال ثواب کے لیے سرینگر میں نقشبند صاحب شہداءقبرستان کی طرف مارچ کریں جہاں 13جولائی 1931کے شہداءمدفون ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ13جولائی کے شہداءکے مقدس لہو نے جموں و کشمیر میں آزادی کی شمع روشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا ءکی عظیم قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو ہر قیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔
13 جولائی 1931کوڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے 22کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس روز ہزاروںکشمیری عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جیل کے باہر جمع ہوئے تھے۔ عبدالقدیر نے کشمیریوں کو ڈوگرہ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہاتھا ۔ اس دوران نماز ظہر کا وقت ہواتو ایک نوجوان اذان دینے کیلئے اٹھا۔ ڈوگرہ فوجیوں نے آذا ن دینے والے نوجوان کو گولی مار کو شہید کر دیا،۔اس کے بعد اذان کی تکمیل کےلئے ایک اور نوجوان کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کردیا گیا۔ یوں اذان مکمل ہونے تک 22کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0