بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہے، اسد الدین اویسی

       
مناظر: 441 | 12 Jul 2023  

 

حیدر آباد12جولائی(نیوز ڈیسک ) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس اور دیگر ہندو انتہا پسندتنظیموں کی شروع سے یہ سازش رہی ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت کو ختم کر دیا جائے۔
اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس سول کوڈ کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن یہ لوگ بالآخر سب کا نقصان کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ہندو انتہا پسندتنظیمیں یونیفارم سول کوڈ کے نام پر ہم سے ہماری شناخت چھیننا چاہتی ہیں، ان لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ بھارت میں سیکولرازم اور وحدت کی جو خوبصورتی ہے اسے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیمیں چاہتی ہیں کہ بھارت میں ایک مذہب ، ایک تہذیب ہو۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی حرکتوں سے دین اسلام ختم ہو جائے گا تو وہ غلطی پر ہیںکیونکہ اسلام صبح قیامت تک باقی رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے ایک حد مقرر کریں اور اس کے آگے نہ جائیں۔
اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی بار بار کہہ رہے ہیں کہ ایک گھر میں دو قانون کیسے چل سکتے ہیں لیکن انہیں شاید معلوم نہیں کہ کریمنل پروسیجر ایکٹ کا نفاذ بعض علاقوں میں نہیں ہوتا ، اروناچل پردیش میں کوئی بھی بغیر اجازت کے نہیں جاسکتا۔ ہماچل پردیش میں بغیر اجازت کے کوئی زمین نہیں خرید سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0