جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

13جولائی کے دن کوجموں وکشمیر کی تاریخ ایک سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے ، فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ

       
مناظر: 841 | 13 Jul 2023  

 

سرینگر 13جولائی (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے 13 جولائی 1931 کے 22شہداء کوانکے یومِ شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے سرینگرمیں جاری اپنے پیغامات میں شہدا کی جرات ،بہادری اورگرانقدرقربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی 1931کوجموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے جب کشمیریوں نے ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کا آغازکیا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان بہادر شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں اور وہ لاکھوں لوگوں کو انصاف، سچائی اور امن کے لیے لڑنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عزت و وقار کی نہ ختم ہونے والی تڑپ کو ناانصافی سے نہیں دبایا جا سکتا اور 13 جولائی کے شہدا نے ثابت کیا کہ عدم تشدد اور استقامت ہمیشہ ظلم و استبداد پر غالب آتی ہے۔انہون نے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جاری جدوجہد آزادی کی تاریخ سے بخوبی آگاہ رہیں۔عمر عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13جولائی کے شہدا کی قربانیاں انسانیت کی عزت اور انصاف کی جدوجہدکیلئے مسلسل مشعل راہ رہیں گی۔انہوں نے 13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء نے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے لاکھوں مظلوم کشمیریوں کو ظلم کے خلاف متحد ہونے کی تحریک دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0