جموں 14 جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے Chenani میں لوگوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف مظاہرے کیے۔لوگ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفترسامنے جمع ہوئے اور شدید احتجاج کیا۔
جموں خطے کے علاقے بھدروزہ میں جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ گیارہویں جماعت کے نتائج میں کامیاب نہ ہونے والے طلباءنے نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل طلباءگرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بھدرواہ کے قریب جمع ہوئے اور بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے خلاف نعرے لگائے۔
احتجاجی طلباءنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ کر بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ایک یادداشت پیش کرنے کے بعد احتجاج کو معطل کر دیا گیا۔
سری نگر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔ کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کیطرف سے نصب کیے جانے والے اسمارٹ میٹرز کے خلاف سری نگر کے مختلف علاقوں میں لوگ سخت سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹروں کیوجہ انہیں زیادہ چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں ۔