جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت نے کشمیر یوں پر مظالم تیز کرنے کیلئے پیراملٹری کے کمانڈو دستے علاقے میں تعینات کر دیے

       
مناظر: 250 | 14 Jul 2023  

 

نئی دہلی، 14 جولائی (نیوز ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ لوگوں کو مزید مظالم کا نشانہ بنانے کیلئے پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی خصوصی کمانڈو یونٹ کے دستے مقبوضہ علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی کوبرا (کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن) کا ایک دستہ چند ماہ قبل سرینگر بھیجا تھا۔ یہ کمانڈو پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں کارروائیوں کے ماہر ہیں ۔ اس دستے کو فل الحال سرنگر میں سی آر پی ایف کے ایک تربیتی کیمپ میں میدانی اور شہری علاقوںمیں لڑنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے کہ کوبرا کمانڈو کے دستے کو سرینگر کے ٹریننگ کیمپ میں شہری و دیہی علاقوں میں کام کرنے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ یہ کمانڈوز جنوبی اور شمالی کشمیر میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوبرا کمانڈوز کو کشمیری زبان بھی سکھائی جائے گی ۔