سرینگر15 جولائی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے نوجوان کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران اس کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
26سالہ نوجوان جنید بابا جمعرات کو ضلع کے علاقے گمرو گنڈکیسر میں ایک نالے کے قریب مردہ پایا گیا تھاجس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔نوجوان کے اہلخانہ اور شتہ داروں نے بانڈی پور باغ لنک روڈ بلاک کردی ۔ انہوںنے قاتلوں کی جلد از گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وہ نعرے لگا رہے تھے ۔
بانڈی پورہ : مردہ پائے گئے نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ
مناظر: 636 | 15 Jul 2023