سرینگر17جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے کشمیری ملازمین کو برطرف کرنے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز آفیسرسمیت مزید تین سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
جن دیگر دو ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے ان میں محکمہ ریونیو کا ایک افسر اور ایک پولیس کانسٹیبل شامل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں ملازمین کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے کے الزام پر برطرف کیا گیا ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے تنازعہ جموں و کشمیر کے بارے میں متعدد قراردادوں میں کررکھاہے۔