جموں18جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے معروف حریت رہنما ماسٹر محمد اقبال ملک طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
مرحوم ماسٹر اقبال ایک بہادر اورنڈر رہنما تھے جو تحریک آزادی کشمیر میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ماسٹر اقبال کا شمار پیر پنچال کی ان اہم شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کیا ۔ ان کے انتقال سے جموں خطے میں تحریک آزادی کی ایک تواناآواز خاموش ہوگئی ۔وہ کل جماعتی حریت کانفرنس جموں شاخ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ کے بانی رکن اورجنرل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔راجوری میں سینکڑوں افراد نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کی۔ تحریک آزادی کشمیر میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
راجوری سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما ماسٹر محمد اقبال ملک انتقال کرگئے
مناظر: 356 | 18 Jul 2023